255ٹن ناقابل استعمال چاول ذخیرہ کرنے پر سعودی تاجر پر جرمانہ

11:30 AM, 6 Nov, 2018

   ریاض: سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ناقابل استعمال چاول غیر قانونی گودام میں ذخیرہ کر کے فروخت کرنے کی کوشش کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری خالد السبیعی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ  ، گودام کی بندش اور عدالتی فیصلہ مقامی اخبار میں السبیعی کے خرچ پر شائع کرنے کی سزا نافذ کر دی۔

دمام  میں فوجداری عدالت نے مقامی شہری کے خلاف 255ٹن ناقابل استعمال چاول ذخیرہ کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر مذکورہ سزائیں سنا دی تھیں۔

مزیدخبریں