میلی جرابیں بیچ کر سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے والی خاتون کے چرچے

09:36 AM, 6 Nov, 2018

لندن: برطانوی ماڈل اور جائیدادوں کی خرید و فروخت میں معاونت کرنے والی 33 سالہ روکسی سائکس اپنے اتارے ہوئے موزے اور جوتے فروخت کر کے ہر سال ڈیڑھ کروڑ روپیہ کماتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پیروں کو غیر معمولی طور پر خوبصورت قرار دیا گیا ہے اور ان کے لاکھوں مداح ان کے موزے اور جوتے خریدتے ہیں۔

جب لوگوں نے ان کے پیروں کی تعریف کی تو روکسی کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنے خوبصورت پاؤں سے وابستہ اشیا فروخت کر کے رقم کمائے اور اس کے بعد انہوں نے بہت سستی جرابیں خرید کر چند دن پہن کر انہیں مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا۔ اب روکسی سائکس پہنی ہوئی جرابوں کا جوڑا 20 پاؤنڈ اور پسینہ بھرے جوتے 200 پاؤنڈ میں فروخت کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر دیکھتے ہی دیکھتے ان کے 10 ہزار فالوورز جمع ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد روکسی نے کاروبار شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہینے میں وہ 8 ہزار برطانوی پاؤنڈ یا 15 لاکھ روپے کے لگ بھگ کما لیتی ہیں۔ روکسی انسٹا گرام پر اپنے چہرے سے زیادہ پیروں کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔

روکسی ایک روز پہننے کے بعد موزے فروخت کرتی ہیں اور ایک ماہ پہننے والے جوتے بیچنے کے لیے ویب سائٹس کا سہارا لیتی ہیں یہاں تک کہ ان کے پاؤں کے ایک انگوٹھے ہلانے کی ویڈیو بھی 100 ڈالر کما لیتی ہے۔

مزیدخبریں