نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

08:45 AM, 6 Nov, 2018

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز 6 نومبر کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گی۔


ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کریں گی۔امریکی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے جبکہ پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوگی۔


واضح رہے کہ ایلس ویلز نے رواں سال جولائی میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں