482.8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار

11:44 PM, 6 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم آٹو موبائل کمپنی ہینسے نے 300 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی پہلی کار تیار کرلی ۔

وینم ایف فائیو کے نام سے مارکیٹ میں آنے والی اس کار کی ابتدائی قیمت 15لاکھ 68 ہزار ڈالرٟ ساڑھے سولہ کروڑ روپے ٞ سے زیادہ بتائی جارہی ہے اور گمان یہی ہے کہ جب یہ بازار میں آئے گی تو تمام برق رفتار کاروں کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

منصوبے کے تحت اس قسم کی صرف 24کاریں تیار کی جائیں گی۔ اس کا وزن کسی بھی عام فورڈ فیسٹا کار کے برابر ہوگا تاہم اس میں 1600بی ایچ پی اور ٹوئن ٹربو وی ایٹ انجن نصب ہے۔

واضح ہو کہ اس وقت دنیا میں سب سے تیز رفتار کار بگاٹی ویرون کی سپر سپورٹس کا رہے جس کی رفتار 270 میل فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں