فنکاروں پر حملوں کا خطرہ، فلم ”پدماوتی“ کی تشہیر روک دی گئی

11:25 PM, 6 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اس سال کی سب سے بڑی فلم ”پدماوتی“ ریلیز فائنل ہو چکی ہے مگر اس فلم کے فنکار دپیکا، شاہد اور رنویر فلم کی تشہیر شروع نہیں کر پائے ہیں۔ جس کی وجہ ہے ان فنکاروں کو اپنی سکیورٹی کا خوف۔
انہیں ڈر ہے کہ کچھ لوگ فلم ”پدماوتی“ کو ٹارگٹ کرنے کے چکر میں ان پر حملہ نہ کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کیلئے 2ماہ کی تشہیری مہم کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور دپیکا اس فلم کی تشہیری مہم ایک ریڈیو سٹیشن سے شروع کرنے والی تھیں۔ اس پہلی پروموشنل تقریب کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے تھے لیکن تقریب سے کچھ دیر پہلے دپیکا کی اس تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔ اور اس کی وجہ بتائی گئی دپیکا کی سکیورٹی کو درپیش خطرات۔

واضح رہے کہ کچھ تنظیموں نے اس فلم کے میکرز اور سٹارز کو دھمکی دی ہے کہ وہ ان کی فلم کے ساتھ ساتھ تشہیری تقریبات کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ اسی لئے دو مہینے کا تشہیری پلان ہونے کے باوجود ریلیز کو اب صرف ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

مزیدخبریں