فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، سعدیہ امام

فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، سعدیہ امام

لاہور: پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے فلموں میں کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں صرف ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی خود کو محدود رکھنا چاہتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سعدیہ امام کا کہناتھا کہ شادی سے قبل گھروالوں کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی پابندی رہی اور اب میرے شوہر بھی نہیں چاہتے کہ میں فلموں میں کام کروں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے شوہر کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے صرف ٹی وی تک ہی محدود رہوں گی حالانکہ مجھے فلموں میں کام کر نے کی آفرز ہوتی رہتی ہیں۔