دبئی :قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی سیلفیوں کے بخار سے تنگ آگئے ۔
ٹی 10لیگ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود شاہد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھاکہ کبھی کبھی یہ چیز بہت زیادہ ہوجاتی ہے اور ہر کوئی سیلفی لینا چاہتا ہے کیوں کہ موبائل سب کے پاس ہے۔انہو ں نے صحافی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی میری تصویریں لے رہے ہیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ بھی میرے ساتھ سیلفی لینا چاہیں گے۔