ممبئی :بالی وڈ اداکار نہار پانڈے نے کہا ہے کہ انہیں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا سابق بوائے فرینڈ کہلانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نہار پانڈے جو اپنی پہلی فلم مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی سے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں کو ابھی تک دیپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس ٹیگ کے لئے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اس سلسلے میں نہار پانڈے کا کہنا ہے کہ بطور اداکار پہلی فلم کے لئے پریس نوٹ میں میرے نام کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ ہونے کا حوالہ دیا گیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ اب اس متعلق کچھ نہیں کر سکتے۔