سارہ سیف کا ماں امرتا سنگھ کی بات ماننے سے انکار

12:00 AM, 6 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکار سیف علی خان کی سابق اہلیہ اداکارہ امرتا سنگھ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی سارہ سیف خان بالی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم کے ساتھ مزید فلمیں بھی سائن کریں۔ جسے ان کی بیٹی سارا خان نے ماننے سے انکار کر دیا ہے اور وہ اپنی پہلی فلم ”کیدارناتھ“ کو مکمل توجہ دینا چاہتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امرتا سنگھ اپنی بیٹی پر پریشر بنا رہی ہیں کہ وہ دیگر فلمسازوں کی فلمیں بھی سائن کریں۔ انہوں نے اپنی بیٹی سے کہا ہے کہ وہ اگر کوئی فلم سائن نہیں کرنا چاہتیں تو کم از کم سکرپٹس تو پڑھنا شروع کریں، ہو سکتا ہے کوئی سکرپٹ انہیں پسند آ جائے۔
سارہ سیف علی خان نے فی الحال اپنی ماں کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور وہ اپنی فلم ”کیدارناتھ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں