بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے گردن کے کینسر کے نمونے حاصل کرنے کے لئے ایک نئی کٹ تیار کر لی ہے جس کے لئے نمونے خواتین خود حاصل کر سکیں گی اور انہیں ہسپتال نہیں جانا پڑے گا ۔ اس نئی ٹیکنالوجی کا نام ایس ای کیو ایچ پی وی ہے، اس کے ذریعے خواتین گھر پر ہی نمونے جمع کر سکتی ہیں اور اسے ایچ پی وی کی تشخیص کیلئے لیبارٹری بھیج سکتی ہے جس کے نتائج انہیں آن لائن حاصل ہو سکتے ہیں۔
روایتی ٹیکنیک کے مقابلے میں یہ ٹیسٹ کے جدید ہیں جو گھر پر استعمال ہو سکتے ہیں اور اس سے مرض کا پتہ چلایاجا سکتا ہے، ایچ پی وی ایک عام وائرس ہے جو گردن کے70فیصد کینسر کا باعث بنتا ہے ، عالمی صحت تنظیم نے خواتین کیلئے ایچ پی وی ویکسین کی سفارش کی ہے تا کہ اس بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکے ، ترقی پذیر ممالک میں محدود طبی سہولتوں ، شعور کی کمی اور ناکافی علاج کے باعث 85فیصد افراد گردن کے کینسر کے باعث مرجاتے ہیں۔
چین میں 400ملین خواتین گردن کے کینسر سے دوچار ہوتی ہیں جن کی عمریں 25سے 64سال تک ہیں جبکہ ان میں سے صرف نصف کی ہی تشخیص ہو سکتی ہے ۔