اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پرپریشان

09:35 PM, 6 Nov, 2017

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پرپریشان
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پرپریشان

تہران:اسرائیل کے وزیراعظم نے شام میں داعش کی شکست اور خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقغیرملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ داعش کی شکست کے بعد ایران اپنے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کر دے گا۔
نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے خلاف امریکہ، اسرائیل اور خطے کے بعض عرب ملکوں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

نتین یاہو نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، فلسطینی بچوں کو قید اور انہیں ایذائیں پہنچانے نیز فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے واقعات کا انکار کرتے ہوئے بڑی بے شرمی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل خطے میں جہموریت کے لائٹ ہاوس میں تبدیل ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں