بھارت کے سرکاری ہسپتال میں 48گھنٹوں میں 30نوزائیدہ بچوں کی پیدائش

بھارت کے سرکاری ہسپتال میں 48گھنٹوں میں 30نوزائیدہ بچوں کی پیدائش

نئی دہلی :بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔ دو ماہ پہلے بھی اسی اسپتال میں ایک سو پانچ افراد ادویات نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں سرکاری اسپتال نوزائیدہ بچوں کیلئے موت کا پیغامبر بن گیا، 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔ بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شری واستوو کا کہنا ہے کہ پندرہ بچے نرسری میں جبکہ پندرہ بچے آئی سی یو میں ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ بچوں کی ہلاکت دماغی امراض کے باعث جبکہ دیگر بچوں کی ہلاکت مختلف امراض کی وجہ سے ہوئی۔

دو ماہ پہلے گورکھ پور کے اسی اسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں سمیت ایک سو پانچ ہلاکتیں ہوئی تھیں، جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔