کابل،امریکی فضائی کارروائیوں میں 30باغیوں کے علاوہ 12 شہری بھی ہلاک

08:11 PM, 6 Nov, 2017

کابل: افغانستان کے صوبے کابل میں طالبان باغیوں کے خلاف ہونے والی امریکی فضائی کارروائیوں میں 30باغی ہلاک جبکہ 12 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان سپیشل فورسز کے ترجمان احمد سلام کا کہنا ہے کہا کہ نیٹو نے مقامی فورسز کی مدد کے لیے امریکی فضائی کارروائی کرنے کی درخواست کی کیونکہ اس کارروائی کے دوران طالبان عسکریت پسندوں نے ملحقہ صوبے بغلان سے باغیوں کی مدد کے لیے درخواست کی تھی۔
مقامی لوگوں اور سیاسیرہنماﺅں کا کہنا تھا کہ طالبان نے عام شہریوں کے ایک گروپ کو لاشیں اور زخمیوں کو لانے کے لیے اس جگہ پر بھیجا جہاں بمبار ی کی گئی تھی۔
تاہم ا حمد سلام نے عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے خلاف کارروائی شروع ہونے سے پہلے دیہاتیوں نے یہ علاقہ خالی کر دیا تھا اور فضائی کارروائیوں میں 30 سے زائد حکومت مخالف جنگجو ہلاک ہو ئے اس دوران امریکی ڈورن طیارے سے مبینہ طور پر فائر کیے جانے والے میزائل سے وہ ہلاک ہو گئے۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ بمباری امریکی طیاروں نے کی اور دسیوں عام شہریوں کو ہلاک کیا اوران کے رہنماﺅں جنگجوﺅں ںےافغان فورسز کے حملے کو پسپا کر دیا ہے اور اس علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

مزیدخبریں