اوپو کے 20میگا پکسل فرنٹ کیمرے پر مشتمل دو شاندار سمارٹ فون متعارف

06:25 PM, 6 Nov, 2017

شنگھائی : چینی سمارٹ فون کمپنی اوپو نے دو شاندار سمارٹ فون ”اوپو R11s “ اور ”R11s Plus “ متعارف کرا دئیے ۔R11s میں 4 جی بی ریم ہے جبکہ R11s Plus میں 6 جی بی ریم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپو آر11 ایس اور اوپو آر 11 ایس پلس میں سنیپ ڈریگن 660 سی پی یو، 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ان ڈیوائس کے 6.01 انچ ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن FHD+ (2,160 x 1080پکسل)ہے۔
ڈسپلے کے پروٹیکشن کے لیے ان پر گوریلا گلاس 5 استعمال کیا گیا ہے۔ان ڈیوائسز میں 20 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جو مصنوعی ذہانت سے آپ کی سیلفیز کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے۔دونوں ڈیوائسز کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں سے ایک کیمرہ 16 میگا پکسل اور دوسرا کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔ دونوں ہی کیمروں کا اپرچر f/1.7 ہے۔
یہ دونوں فون 10 نومبر کو فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔ انہیں سرخ، سیاہ اور شیمپئن رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔شیمپئن اور سیاہ رنگ کے اوپو آر 11 ایس کی قیمت 2999 یوان یا 450 ڈالر جبکہ سرخ رنگ کے ورڑن کی قیمت 3199 یوان یا 482 ڈالر ہے۔ اوپو آر 11 ایس پلس کی قیمت 3699 یوان یا 560 ڈالر ہے۔

مزیدخبریں