لاہور :ہائیکورٹ،سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت
تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی جس دوران خواجہ حارث نے ایڈووکیٹ نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ ایک غیر ضروری کاغذ بن چکا ہے۔جس مقصد کے لیے حکومت نے انکوائری کروائی تھی وہ پورا ہوچکا ہے۔دو ایف آئی آرز درج ہیں جن کا ٹرائل چل رہا ہے. اگر اس موقع آرڈر جاری کیا گیا تو ٹرائل متاثر ہو سکتا ہے۔
اس دوران متاثرین کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث دانستہ اپیل کو طول دے رہے ہیں اور دلائل مکمل نہیں کر رہے۔بنچ کے روبرو حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث نے انکوائری ٹربیونل ایکٹ کی قانونی حیثیت پر دلائل دیے ۔