بٹگرام : خیبرپختونخوا کی پولیس گدھے کو مہمان بنا کر پھنس گئی ۔ٹریفک حادثے کے بعد گدھا گاڑی کا مالک فرار ہوگیا ۔پولیس نے گدھے کو حراست میں لے لیا جو تین دن سے تھانہ شبقدر میں پولیس سے خاطر مدارت کرا رہا ہے ۔
خیبرپختونخوا پولیس گدھا کو حوالات کی سیر کرانا مہنگا پڑگیا ۔ تین دن سے گدھا مزے میں ہے ، اور پولیس خاطرمدارت کا بوجھ ڈھو رہی ہے ۔ بٹ گرام شبقدر روڈ پر گدھا گاڑی کی رکشے کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔پولیس زخمی گدھے کو بٹ گرام چوکی لے آئی اور مفرور مالک کی تلاش شروع کردی ۔
3 دن سے پولیس گدھے کے نخرے اٹھارہی ہے ۔ایف آئی آر میں بھی واضح نہیں کہ گدھا ملزم ہے یا مال مقدمہ میں تحویل میں لیا گیا۔بٹ گرام چوکی میں بندھا گدھا تو پولیس کی میزبانی کا لطف اٹھا رہا ہے لیکن اہلکارچاہتے ہیں ۔