اسلام آباد: عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں عوامی مفاد کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی جس میں مؤقف اپنا گیا کہ پاناما فیصلے میں نواز شریف کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل کیا گیا۔ اسی کیس کے نتیجے میں ہی نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا عہدہ چھوڑنا پڑا اور پھر نواز شریف کو (ن) لیگ میں عہدے پر لانے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔
عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی ترامیم آئین سے متصادم ہیں لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترامیم کے بعد انتخابات بل 2017 منظور کرایا تھا جس کے بعد پاناما کیس میں نااہل ہونے والے نواز شریف ایک بار پھر پارٹی کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں