اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے روایتی برقعہ اوڑھ لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے پختونوں کے روایتی شٹل کاک برقع میں اپنی تصویر شیئر کی۔ ریحام خان کو یہ برقعہ خیبرپختونخوا کی یوتھ اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے سپورٹرجلال شیرازی کی جانب سے ریحام کی فرمائش پر دیا گیا۔
<
Thank you to @jalalsherazi for finally getting me the Burqa I had been asking for!! It's too cool ;) #MyPakistan pic.twitter.com/af9OjvUIJ5
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 5, 2017
ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام نے جلال شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار مجھے برقعہ مل گیا جس کے لیے میں نے کہہ رکھا تھا۔
ریحام خان نے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی روایتی برقعے میں ملبوس اپنی تصایر شیئر کیں اورلکھا کہ انہیں اپنے ورثہ سے پیار ہے۔ ایک تصویر میں سائیڈ پوز بنائے ہوئے ریحام نے یہ بھی پوچھا کہ اندازہ لگائیں یہ کون ہے؟
ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ جہاں میں رہتی ہوں اور جس جگہ سے آئی ہوں مجھے اس جگہ سے پیار ہے ۔