لاہور: ملک کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا راج برقرار ہے۔ لاہور بھی دھند میں کھویا نظر آیا۔ موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کا نظام بیٹھ گیا۔ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گڈو تھرمل پاور سٹیشن کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ قصور، وہاڑی، کندیاں، راجن پور اور دیگر علاقوں میں دھند کے باعث مشکلات پیش آئیں۔ لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں دھند کے باعث ٹرینیں بھی رینگ رینگ کر چلتی رہیں۔
سندھ کے بھی کئی علاقے دھند میں کھو گئے۔ گڈو تھرمل پاور سٹیشن کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی جس سے ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، شکارپور، جیکب آباد، سکھر اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں