حسن ،حسین نواز کے پاکستان میں 10 کمپنیوں کےشیئرز منجمد

09:48 AM, 6 Nov, 2017

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا بڑا اقدام کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے پاکستان میں موجود10 کمپنیوں میں شیئرز منجمدکر دیئے۔ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے ریکارڈ میں ردوبدل رکوانے کیلئے کمپنیز رجسٹریشن آفس کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

ترجمان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق یہ دس کمپنیاں لاہور میں رجسٹر ہیں جبکہ ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار نہیں کرتیں۔ایس ای سی پی سربراہ نے کمپنیزکے رجسٹریشن آفس کو مراسلہ لکھا ہے کہ ان دس کمپنیوں کے ریکارڈ میں کوئی ردوبدل نہ کریں اور نہ ہی ملکیت میں تبدیلی کی جائے۔حسن نواز دو کمپنیوں میں مجموعی طور پر ساڑھے 14 لاکھ شئیرز کے مالک ہیںجبکہ حسین نواز حدیبیہ پیپرز ملز سمیت دس کمپنیوں میں مجموعی طور پر 18 لاکھ سے زائد شیئرز کے حصہ دار ہیں۔

مزیدخبریں