"امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کے حملے سے 26 افراد جاں بحق "

امریکا میں فائرنگ کے واقعات رکنے میں نہیں آرہے۔ ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص نے  فائرنگ کرکے 26 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔چرچ میں اس وقت 50 کے قریب افراد موجود تھے ۔ جن میں سے 26 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور مار دیا گیا جبکہ حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے جنوب مشرق میں واقع چرچ میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا ۔ حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فرسٹ بپٹسٹ چرچ میں داخل ہوکر فائرنگ کی ،موقع پر ہی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔حملہ آور کی شناخت 26 سالہ ڈیوڈ پیٹرک کیلی کے نام سے ہوئی ہے ،جو شادی شدہ تھا ،جسے امریکی ایئرفورس سےبرطرف کیاگیاتھا،جس نے حملے کے وقت بیلسٹک جیکٹ پہن رکھی تھی۔

صدر ٹرمپ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہےاور حملے کو خوفناک قرار دیا ۔