ممبئی:بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نوجوان بیٹی سہاناخان بوسہ لینے والوں کے ہونٹ اکھاڑنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے بچوں کے حوالے سے کافی سخت گیر والد سمجھے جاتے ہیں ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو پڑھائی ختم ہونے تک فلمی دنیا سے دور رکھا ہوا ہے جب کہ ان کی بیٹی سہانہ خان بھی اپنی متنازعہ لباس کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس پر متعدد بار کنگ خان نے بیٹی کی حمایت کی ہے لیکن اب کنگ خان نے بیٹی سے متعلق غلط خیال رکھنے والوں کوبھی سخت تنبیہ کردی ہے۔
شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ معروف ہدایتکارکرن جوہرکےشو”کافی ود کرن“ کے سیزن 5 کے پہلے مہمان بنیں ہیں جہاں ان سے فلم نگری اورذاتی نوعیت کے سوال کیے گئے جن کے انہوں نے چبھتے ہوئے جواب دیئے۔ ہدایتکار کرن جوہرکے شو کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں کرن جوہرشاہ رخ خان سے بیٹی سہانہ خان کو بوسہ دینے والے کے انجام سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا کہ میں اس کے ہونٹ اکھاڑ دوں گا جب کہ کنگ خان کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں روایتی باپ قرار دیا گیا ہے۔