برطانوی وزیراعظم دورہ بھارت کے بعد پاکستان سے ہو کر جائیں گی: لارڈ نذیر

لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم دورہ بھارت کے بعد پاکستان سے ہو کر جائیں گے اور وہ سری نگر جا کر صورتحال کا جائزہ بھی لیں گی۔ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے مستعفی ہو جانا چاہئے

06:04 PM, 6 Nov, 2016

اسلام آباد: لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم دورہ بھارت کے بعد پاکستان سے ہو کر جائیں گے اور وہ سری نگر جا کر صورتحال کا جائزہ بھی لیں گی۔ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔

اسلام آباد پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ ان کی محبت پاکستان سے ہے کسی سیاسی جماعت سے نہیں اور وہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے کارکن نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم بھارت گئی ہیں اور ان سے دورہ پاکستان کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ وہ دورہ بھارت کے بعد پاکستان سے ہو کر جائیں گی اور سری نگر جا کر صورتحال کا جائزہ بھی لیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فض الرحمان سے کشمیر کاز کا کام نہ لیا جائے اور انہیں کشمیر کمیٹی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔

مزیدخبریں