واشنگٹن:مشکوک شخص کی موجودگی پر امریکی صدارتی رہائش گاہ کو بھی کچھ دیر کے لیے بند کر دیا گیا۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کو اس وقت بند کیا گیا جب سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے عمارت کے قریب مسلح شخص کو گھومتے دیکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن میں ایک سے بغیر لائسنس کا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ ملزموں پر بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کی فرد جرم عائد کی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد وائٹ ہاؤس عملے نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔