ماہرہ خان نے سخت سکیورٹی میں کمرشل کی ریکارڈنگ کروائی

05:47 PM, 6 Nov, 2016

لاہور : اداکارہ ماہرہ خان نے سخت سکیورٹی کے حصار میں کمرشل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔ اداکارہ گزشتہ روز ایک ٹی وی کمرشل کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں کراچی سے لاہور آئی تھیں ۔ ریکارڈنگ کے دوران انہیں بارہ سکیورٹی گارڈز نے اپنے حصار میں لے رکھا تھا ۔ وہ ریکارڈنگ مکمل کرکے کراچی واپس چلی گئیں ۔ شوبز حلقوں کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو دھمکی بھارت میں ملی تھی ، پاکستان ان کا اپنا وطن ہے ، انہیں یہاں ڈرنے کی کیا ضرورت تھی ۔

مزیدخبریں