ابھیشیک نے فلم ’اے دل ہے مشکل‘ بنا دیکھےایشوریا کی تعریف کردی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن سے جب فلم “اے دل ہے مشکل” کے بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے میں ابھی تک فلم نہیں دیکھ سکا کیونکہ آج کل اپنی فٹبال ٹیم کے ساتھ بہت مصروف ہوں تاہم آئندہ ہفتے یہ فلم ضروردیکھوں گا۔

05:27 PM, 6 Nov, 2016

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن سے جب فلم “اے دل ہے مشکل” کے بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے میں ابھی تک فلم نہیں دیکھ سکا کیونکہ آج کل اپنی فٹبال ٹیم کے ساتھ بہت مصروف ہوں تاہم آئندہ ہفتے یہ فلم ضروردیکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ جاری تھی تو فلم کے کچھ حصے ضرور دیکھے تھے جن میں ایشوریا نہایت خوبصورت اورحسین لگ رہی تھیں۔

ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسرکرن جوہر اورفلم کی پوری ٹیم سے بہت خوش ہوں اور ان فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔

اضح رہے کہ اداکارہ ایشوریا کو فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیرکپورکے ساتھ بوس و کنارکے مناظردیکھ کر بچن خاندان کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے ایشوریا کا کہنا ہے کہ بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے،  وہ کئی برسوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کسی بھی کردار میں خود کو کیسے ڈھالا جاتا ہے۔

مزیدخبریں