اپوزیشن جماعت نے برطانوی وزیر اعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کرنے کا اعلان کردیا 

 اپوزیشن جماعت نے برطانوی وزیر اعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کرنے کا اعلان کردیا 

لندن: اپوزیشن جماعت نے برطانوی وزیر اعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

بلدیاتی ا نتخابات میں  حکومتی  پارٹی کو بدترین شکست کے بعد  جون میں عام انتخابات کے لیے دبائو بڑھ گیا ہے۔ حالیہ انتخابات میں ٹوری پارٹی کے 474  کونسلر اپنی نشستوں  سے محروم ہوئے۔


لیبر پارٹی  نے186  اور لب ڈیم  پارٹی نے 104  اضافی  نشستیں حاصل کیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  وزیر اعظم رشی سوناک  جون کے بعد عام انتخابات کا عندیہ دے چکے ہیں۔

پارلیمنٹ میں ٹوری پارٹی  کی اکثریت  کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوسکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سیاست دانوں کی رائے ہے کہ  حالیہ  بلدیاتی انتخابات کے نتائج  عام انتخابات کا تقاضہ کررہے ہیں۔

 آخری مرتبہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں 1979 میں  بر طانیہ میں  الیکشن ہوئے تھے۔میئر لندن صادق خان بھی رشی سناک  کے استعفے اور عام انتخابات  کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں