پی ایچ ایف کی صدر  شہلا رضا  نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا 

پی ایچ ایف کی صدر  شہلا رضا  نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا 

اسلام آباد :پاکستان ہاکی فیڈریشن  کی صدر  شہلا رضا  نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہلا رضا نے استعفےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ27 اپریل 2024 کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے دیا تھا، اپنا استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھجوادیا ہے۔ پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدےکیےگئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی۔ پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔  اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینےکی بات کہی تھی، اجلاس میں ہمیں استعفیٰ دینے سے روکا گیا تھا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں