نیویارک :امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر توہین عدالت کے مرتکب قرار پاگئے ہیں۔ نیو یارک عدالت کے جج نے ٹرمپ پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پچھلے ہفتے بھی توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کیلئے کی گئی غیر قانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جج نے سابق امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ اگلی بار توہین عدالت کی تو جیل جائیں گے۔