الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاء ونگ کو بھیج دیا

07:49 PM, 6 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاء ونگ کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کو بھیج دیاہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی
لاء ونگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی اور مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیاہے۔

مزیدخبریں