ماسکو: روسی شہری کو بالوں کو رنگ کرنا مہنگا پڑگیا، اس وجہ سے پولیس نے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ ماسکو سے تعلق رکھنے والے سٹینسلاو نیٹیسوف نامی شہری پر حال ہی میں 50,000 روبلز (543 ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ اس نے اپنے بالوں کو یوکرینی جھنڈے کے رنگ میں ڈائی کرایا تھا۔
سٹینسلاو نے اپنے بالوں کو پیلے، نیلے اور سبز رنگ میں رنگا ہوا تھا جو کہ روسی سکیورٹی اداروں کے نزدیک یوکرین کی علامت اور ایک جرم ہے جو کہ قابل سزا ہے۔ سٹینسلاو کو سیکورٹی اداروں سے حملہ آوروں کے حوالے سے مدد تو نہ مل سکی تاہم ان پر بالوں کے رنگ کی وجہ سے 50,000 روبلز (543) ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔