جلاؤ گھیراؤ کیس، عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 مئی تک توسیع

04:39 PM, 6 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:جلاؤ گھیراؤ کیس میں  عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 مئی تک توسیع کردی ہے۔ 

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا، بعد ازاں عدالت نے گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 مئی تک توسیع کردی۔

مزیدخبریں