شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ:شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے منصب کا حلف اٹھالیا۔ 


چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے  نئے گورنر سے حلف لے لیا۔

تقریب میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔


 تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور  ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے شرکت کی۔ وزراء سمیت سیاسی و قبائلی عمائدین نے بھی تقریب حلف برداری شرکت کی۔


گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔

جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورننس کے حوالے سے بہتری کی گنجائش ہے، گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے علم نہیں، اگر سیکیورٹی مقاصد کے لیے لگائی جا رہی ہے تو اچھی بات ہے۔

مصنف کے بارے میں