اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کریں گے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کی نامزدگی کیلئے کافی تنازع رہا تھا، اس سے پہلے شیر افضل مروت کو پی اے سی کے چئیرمیں بنانے کا فیصلہ کیا تھا اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین حامد رضا کا نام بھی سامنے آیا تھا۔