پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے گندم کی خریداری شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق اس مقصد کے لئے صوبے میں گندم کی خریداری کے بائیس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور گندم کی خریداری کے لئے29 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔
صوبہ بھر میں گندم خریداری کے لئے22مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔
محکمہ خوراک کے مطابق اس مقصد کے لئے صوبے میں گندم کی فروخت کے بائیس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔حکومت نے گندم کی خریداری کے لئے انتیس ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ گندم کا معیار جانچنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری ایپ متعارف کروائی گئی ہے، شکایات کےلیے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہوگی، محکمہ خوراک نے ایس او پی سے متعلق تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا۔