صدر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان

صدر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد:صدر ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 وزیر اقتصادی امور کی زیر قیادت پاکستانی وفد  کی  جورجیا میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی 57ویں سالمی میٹنگ کے موقع پر صدر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

 اعلامیہ کیے مطابق ملاقات میں اے ڈی بی کی پاکستان کی حمایت کی تصدیق کر دی۔صدر اے ڈی بی کی پاکستان میں معاشی استحکام کیلیے سخت اقدامات کی تعریف کی۔وزیر اقتصادی امور کی پاکستان کیلیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی فراخدلانہ حمایت کی تعریف کی گئی۔ اے ڈی بی کی جانب سے اضافی 100 بلین ڈالر کے حصول کی تعریف کی گئی۔


اعلامیہ  کے مطابق اے ڈی بی کی طویل المدتی حمایت پر وزیر چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔احد چیمہ نے اے ڈی بی سے وسائل کو موسمیاتی اقدامات اور کمزور ممالک کیلیے استعمال کرنے کی درخواست کی۔


اعلامیہ میں کہا گیا کہ اے ڈی بی کی عوامی و نجی شراکت داری اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر احد چیمہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور یورپیئن انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ ملاقاتیں بھیں کیں۔  ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حمایت پر وزیر چیمہ کی بین الاقوامی بینکوں کے سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت ہوئی۔


اعلامیہ کے مطابق  پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبے اور ترجیحی شعبے زیر بحث آئے، وزیر احد چیمہ کی برطانیہ، جرمنی، اور امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔پاکستان میں ٹیکسیشن سسٹم کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر بات چیت بھی ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں