اسلام آباد: سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق تاہم دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سعودی ولی عہد کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہو گا۔