کسی کو میری پروا نہیں، 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، آئندہ ہفتے سڑکوں پر نکلوں گا: عمران خان 

06:58 PM, 6 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو میری پروا نہیں دو بار قتل کرنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔ 

لاہور میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے لکشمی چوک پر خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن کسی کو پروا نہیں۔ پھر مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں