چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کی ریلیاں 

04:26 PM, 6 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور میں ریلیاں نکال رہی ہے۔ لاہور سے ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ ریلی زمان پارک سےشروع ہوکر لکشمی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ،، اسلام آباد میں دفعہ144 نافذ، کسی ریلی ، جلسے اور جلوس کی اجازت نہیں ہوگی ۔

پی ٹی آئی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں ریلی زمان پارک  سے گاڑھی شاہو، ریلوے سیٹشن، نشتر روڈ اور میکلوڈ روڈ سے ہوتی ہوئی لکشمی چوک پہنچے گی۔ 

عمران خان سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلٹ پروف گاڑی سے ہی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ عمران خان 2 جگہوں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ پہلا خطاب زمان پارک اور دوسرا لکشمی چوک میں کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی دوپہر 2 سے شام 7 بجے تک کی اجازات دی ہے۔

مزیدخبریں