ثاقب نثار پاکستان کے سب سے بڑے غدار ہیں، چند ٹکوں کے لیے ملک کا بیڑا غرق کردیا: مسلم لیگ ن 

01:31 PM, 6 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ کچھ کرداروں نے ذاتی مفاد کے لیے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ ثاقب نثار ملک کے سب سے بڑے غدار ہیں انہوں نے چند ٹکوں کیلئے ملک کو تباہ کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ،گلزار اور ثاقب نثار کھیل کے اہم کردار ہیں، ثاقب نثار نے ذاتی مفاد کے لیے ملک کو بیچا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے بغض اور پیسے کے لالچ میں نوازشریف اور خاندان کو نشانہ بنایاگیا۔ نظام انصاف کے ذریعے کیاکیانہیں ہوا،انہوں نے پارلیمان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں