ووٹ کو عزت دو سے بوٹ پالش تک کا سفر ن لیگی کیسے فراموش کر سکتے ہیں:فواد چوہدری 

11:24 PM, 6 May, 2022

اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان اور مریم نواز کے جلسوں کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے جلسوں کیلئے دل اور ذہن کا یکجا ہونا ضروری ہے، ممکن ہی نہیں کہ صرف ورکر اتنے بڑے جلسے بھر سکیں اس کیلئے عام آدمی کا ساتھ دینا ضروری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا عمران خان کے بیانیئے کے ساتھ عام آدمی جڑ گیا ہے، آج کا مریم نواز کا ناکام جلسہ ن لیگ کو ضرور خوفزدہ کر گیا ہو گا ۔

فواد چوہدری نے کہا مریم نواز کا آج کا جلسہ اس لئے ناکام ہوا کہ اب ان کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں ،ن لیگ کا ورکر ووٹ کو عزت دو سے بوٹ پالش کے اس سفر کو اتنی جلدی کیسے فراموش کرے؟

انہوں نے کہا  لوگوں کو غلام سمجھنے والے ذہن ہی اس طرح کی حرکت کر سکتے تھے کہ لوگ تو غلام ہیں ہم بٹن دبائیں گے ادھر سے ادھر ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں