واشنگٹن :امریکا میں پہلی بار سیاہ فارم ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہائوس کی ترجمان مقرر کردیا گیا، 44 سالہ جین پیئر اس سے قبل صدر بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد سے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کیرین جین پیئر کو وائٹ ہاس کا نیا پریس سیکرٹری مقررکیا۔رپورٹس کے مطابق 44 سالہ جین پیئر اس سے قبل صدر بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد سے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
اس کے علاوہ وائٹ ہائو س کی پریس ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کے لیے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا۔
اطلاعات کے مطابق جین پیئر اگلے ہفتے کے آخر میں سبکدوش ہونے والی موجودہ پریس سیکرٹری جین ساکی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔