اسلام آباد:وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شرو ع ہو گیا،ارشد مجید ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن ،عبدالوہاب سومرو جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم دفتر تعینات،بلوچستان حکومت میں تعینات ڈی آئی جی اختر حیات کا بھی تبادلہ کردیا گیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلے کے نوٹفکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈشنل سیکریٹری پاور ڈویژن عاصم اقبال عہدے سے ہٹا دیئے گئے ہیں ،گریڈ 21 کے عاصم اقبال کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ارشد مجید ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کرد ئیےگئے ہیں اس سے قبل وہ بلوچستان حکومت میں تعینات تھے۔
جوائنٹ سیکریٹری پلاننگ ڈویژن عبدالوہاب سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم دفتر تعینات کردیا گیا ہے ،گریڈ 19 کے محمد عثمان کی خدمات خیبر پختونخواہ سے پنجاب حکومت جبکہ گریڈ 17 کے ابراہیم شاہ کی خدمات بلوچستان سے گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کردی گئ ہیں ،فرنٹیر کانسٹیبلری میں تعینات ایس ایس پی شہزاد ندیم بخاری تبدیل ہو گئے ہیں، انکی خدمات پنجاب حکومت جبکہ ایس ایس پی عارف شہباز خان وزیر کی خدمات خیبر پختونخواہ سے پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ۔
دوسری جانب ایس ایس پی سردار غیاث گل کی خدمات بھی خیبر پختونخواہ سے پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ،بلوچستان حکومت میں تعینات ڈی آئی جی اختر حیات کا تبادلہ کا تبادلہ کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم دفتر التمش جنجوعہ کا تبادلہ کا تبادلہ کردیا گیا ہے انکی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد جبکہ گریڈ 20 کے علی جان خان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ،علی جان خان پبلک فائننشل مینیجمنٹ ایڈوائزر سب نیشنل گورننس ٹو ایس این جی ٹو تھے۔