گرمی سے پریشان عوام شدید گرم موسم کیلئے ہو جائیں تیار 

07:14 PM, 6 May, 2022

لاہور:گرمی سے پریشان عوام کیلئے محکمہ موسمیات کی گرما گرم پیشگوئی بھی سامنے آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بيشتر علاقوں میں شديد گرمى کى لہراگلے ایک دو روز میں داخل ہو نے جا رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بيشتر علاقوں میں موسم شديد گرم رہنے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق  بالائى پنجاب اسلام آباد خيبر پختونخوا میں درجہ حرارت  7 سے 9 ڈگرى سينٹى گريڈ زيادہ رہنے کى توقع ہے ، اسى دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ  ہوگا ۔

بالائى اور وسطى سندھ ،جنوبى و وسطى پنجاب بلوچستان میں دن کے اوقات میں 6 سے 8 ڈگرى تک اضافے کا امکان ہے ،شديد گرم اور خشک موسم کے باعث آبى ذخائر فصلوں سبزيوں کو پانى کى کمى کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں