ہم ’چیر ی بلاسم‘ کی طر ح لوگوں کے بوٹ پالش نہیں کرینگے :عمران خان 

06:37 PM, 6 May, 2022

میانوالی:سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا 20مئی کے بعد کسی بھی دن کال دے سکتا ہوں اس لیے میانوالی والو بتائو کہ اگر میں تمہیں کال دوں تو کیا تم کنٹینر ہٹانے کیلئے تیار ہو ،کیونکہ ہم چیری بلاسم کی طرح لوگوں کے بوٹ پالش نہیں کرینگے ۔

چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف عمران  خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میانوالی میں عوام کا سمندر دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اس نے قوم کو شعور دیا،اللہ کا شکر ہے اس نے قوم کو لا الہ الااللہ کا مطلب سکھا دیا،اب میں اپنی قوم کو تیار کررہا ہوں اسلام آباد بلوانے کی ، عوام بتائے ڈاکوؤں کے رکھے کنٹینر ہٹا دو گے ،اسلام آباد آ نے کیلئےتیار ہو ،کیونکہ میں جانتا ہو کہ اب اس قوم کو 18 قتل کرنے والا رانا ثنا اللہ بھی نہیں روک سکتا ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا امریکا کے ساتھ مل کر میری حکومت کے خلاف سازش کی،ہمیں غلام بنانے کی کوشش کی گئی لیکن میں سب کو بتا نا چاہتا ہوں ہم صرف ایک اللہ کے غلام ہیں ،اللہ کے سوا ہم کسی کے غلام  نہیں ،پاکستان صرف اللہ کے نام پر بنا تھا،نبی ﷺ نے ہمیں خود داری اور غیرت دی، ہماری غلامی کی زنجیروں  کو لاالہ الا اللہ توڑ دیتا ہے اور اب کان کھول کر سن لو ہم گھٹیا چیری بلاسم کی طرح لوگوں کے بوٹ پالش نہیں کرینگے۔

عمران خان نے کہا میری ساری قوم دوستی سب سے کریگی لیکن غلامی کسی کی نہیں کرینگے،ہم کسی کے غلام نہیں ہم محمد ﷺ کے امتی ہیں، ہمیں امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا میرا چیلنج ہے دنیا میں کہیں بھی چلے جاؤ تمہیں چور اور غدار کی آوازیں آئینگی،اب یہ چور ڈاکو سن لیں میری کال پر عوام کا سمندر اسلام آباد آمڈ آئیگا،ڈاکوؤں کا گروہ یہ سمجھ کہ عوام تھک جائیگی، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا اگر ہمارے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ہم امپورٹڈ حکومت اور اسکے ہینڈلرز کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے،ہمارا احتجاج ایک پرامن احتجاج ہوگا، مارچ کو روکنے کے لیے اگر FIRکاٹیں تو جوہوگا اسکے ذمہ دار آپ ہونگے،جو اسلام آباد احتجاج کیلئے نہیں آسکیں گے وہ میانوالی میں احتجاج کریں۔

مزیدخبریں