کیا گورنر پنجاب حمزہ شہباز کو ہٹانے کیلئے کچھ کرنے جا رہے ہیں؟ اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات 

05:45 PM, 6 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اہم  ملاقات کی ہے ۔اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق   ملاقا ت ایوان صدر اسلام آباد میں  ہوئی ،ملاقات کے دوران  پنجاب اور  ملکی و سیاسی صورتحال پراہم  بات چیت کی گئی ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے دوسری سمری بھی صدر مملکت کو بھیج چکی ہے جس کے بعد عمر چیمہ گورنر ہاؤس میں چند دن کے مہمان رہ گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں