حکومت بدلی حالات نہ بدلے، شہباز شریف حکومت نے بھی عوام پر بجلی بم  گرا دیا 

05:35 PM, 6 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔  نیپرا نے مارچ کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ 

نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں مہنگی کی گئ  ہے ۔ سی پی پی اے نے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 29 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ 

مزیدخبریں