سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھر گیا

سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھر گیا
سورس: File

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھر گیا ۔ حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے تاہم ڈیوٹی کے اوقات میں ایک گھنٹہ کمی کردی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 سے 3 بجے اور جمعہ کو 8  سے 1 بجے تک ہوں گے۔ 

اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی تھی اور دفاتر کے اوقات صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔ 

مصنف کے بارے میں