پاکپتن: مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی نوید علی کے والد رانا احمد علی آرائیں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احمد علی ارائیں خون میں لت پت اپنے کمرے میں مردے حالت میں پائے گے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک لیبارٹری کی ٹیمیں جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں۔ وقوعہ کیسے پیش آیا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔