بیجنگ: اولمپک کونسل آف ایشیاء(او سی اے) نے ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق او سی اے کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے گیمز میں شرکا کی تعداد اور وبا کی صورتحال کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
او سی اے کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا جبکہ ایشین یوتھ گیمز 2021 کو پہلے ہی ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا تھا، اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔
اولمپک کونسل آف ایشیاءنے ایشین گیمز ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی
02:33 PM, 6 May, 2022